قطر: طالبان کا دوحہ میں ہونے والی میٹنگ میں افغان حکومتی وفد سے ملاقات کرنے سے انکار

دوحہ (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے قطر میں ہونے والی میٹنگ میں 6 رکنی افغان حکومتی وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

دوحہ میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ صرف طالبان قیدیوں کی رہائی پر گفتگو کی صورت میں کابل وفد سے ملاقات کی جاسکتی ہے۔

قطر کے دارلحکومت دوحہ میں طالبان کے دفتر کے مطابق طالبان نے افغان حکومت کے چھ رکنی وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ صرف طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات چیت کیلئے ملاقات کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں