دمشق (ڈیلی اردو) ترکی نے ادلب میں بشار الاسد انتظامیہ کا ایک اور جنگی طیارہ مار گرایا ہے، شامی فورسز کی شیلنگ سے ایک ترک فوجی بھی جاں بحق ہوگیا۔
ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ادلب پر بمباری کرنے والے ایک اور جنگی طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا مگر وہ واپس بھاگ نکلا، ترکی کے فضائی حملے میں بشارالاسد انتظامیہ کے میجر جنرل ایوب کے جاں بحق ہونے جانے کی اطلاعات ہیں۔ انھیں ادلب کے قریب نشانہ بنایا گیا، اسد انتظامیہ کے تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کی تعداد اب 3 ہو گئی ہے۔