واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے پاکستانی وکیل جلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر کی 12 خواتین کو انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ دیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے تقریب کی میزبانی کی اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے خطاب کیا۔
Proud to stand alongside @FLOTUS to honor these strong, courageous women who against all odds overcame barriers, and stood boldly for what is just. Our solidarity with these #WomenofCourage, and the many others like them around the world, will never waver. @StateGWI pic.twitter.com/U84cxXkJJG
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) March 5, 2020
اس سال باہمت خواتین کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین میں بلوچستان کی شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون وکیل جلیلہ حیدر بھی شامل ہیں، جلیلہ حیدر نے خواتین اور خطرات کا شکار لوگوں کے حقوق کے لیے کام کیا۔ اُنہیں بلوچستان کی ’آئرن لیڈی‘ بھی کہا جاتا ہے۔
It was an honor to attend today’s International Women of Courage Awards #IWOC2020 with @SecPompeo at @StateDept. The women recognized today are not just strong & resilient – they are a true inspiration to us all. #WomensHistoryMonth pic.twitter.com/a5Wbwj6FDw
— Melania Trump 45 Archived (@FLOTUS45) March 5, 2020
پاکستانی وکیل کے علاوہ باہمت خواتین کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی افغان خاتون ظریفہ غفاری ہیں جو 2019 میں افغانستان کے میدان شہر سے مئیر منتخب ہوئیں۔
International #WomenOfCourage Awardee Zarifa Ghafari of Afghanistan delivers remarks. pic.twitter.com/0gmJdOiuGx
— Department of State (@StateDept) March 4, 2020
انہوں نے طالبان کی دھمکیوں اور ناقدین کی مخالفت کے باوجود کچرے کے خاتمے کے لئے ’کلین سٹی، گرین سٹی‘ مہم کا آغاز کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر سے 12 خواتین کو انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا، یہ ایوارڈ غیر معمولی ہمت، قائدانہ صلاحیت، امن، انصاف اور انسانی حقوق کے لیے خدمات پر دیا جاتا ہے۔
Jalilah Haider of #Pakistan is being honored for her work to lift local communities, strengthen opportunities for vulnerable women and children, and provide pro bono legal services to poverty-affected women. #WomenOfCourage pic.twitter.com/Os2yCQO9Q0
— Department of State (@StateDept) March 4, 2020
انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈز کے حوالے سے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پوری دنیا خواتین کا عالمی دن ایسی باہمت خواتین کے لیے مناتی ہے جنہوں نے اپنی برادریوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہوئے ہمت اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
تقریب کے بعد وائس آف امریکہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے، جلیلہ حیدر نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے انکے کام کو سراہا گیا۔ تاہم، پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے اکثر افراد کو ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی، انصاف اور انسانی حقوق کی بات کرنے والے پر غیر ملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ لیکن، پاکستانی عوام اُنکی جدو جہد کو سراہتی ہے۔
انہوں نے اپنے ایوارڈ کو پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی ایسی تمام خواتین کے نام کیا جو کسی نہ کسی طرح اپنے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہی ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کیلئے انہوں نے پاکستانی خواتین کو پیغام دیا کہ وہ بلا خوف عورت مارچ میں اپنے پلے کارڈز کیساتھ شریک ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ لیکن، اسے صرف ایک دن تک محدود نہ کیا جائے، کیونکہ یہ پانچ ہزار سال کے پدر شاہی نظام اور سوچ کے خلاف خواتین کی ایک طویل جنگ ہے۔