تیونس (ڈیلی اردو) شمالی افریقی ملک تونس میں امریکی سفارت خانے پر دو خودکش حملے کئے گئے ، جس میں 5 پولیس اہل کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ تونس میں امریکی سفارت خانے کے باہر دو خودکش حملے کئے گئے ہیں، حملوں میں سفارت خانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بتایا جا رہا ہے کہ پانچ پولیس اہل کار حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا تھا، سفارت خانے کے قریب پہنچ کر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جبکہ دوسرے بمبار نے بھی خود کو سفارت خانے کے قریب اڑا دیا۔
امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا ٹوئٹر کے ذریعے کہا کہ ایمرجنسی اہل کار دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔
Emergency personnel are responding to an explosion that occurred near the U.S. Embassy in Tunis. Please avoid the area and monitor local media for updates.
— U.S. Embassy Tunis (@usembassytunis) March 6, 2020
میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے مقام پر متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سیکورٹی اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔