چمن (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ کے سرحدی علاقے چمن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
چمن کے علاقے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
At least #six people were injured, in an #IED blast reported near to #Levies headquarter in border town #Chaman #Balochistan https://t.co/NAnqTTHUvl pic.twitter.com/leLfY6ZNtX
— ???????? (@Info_Balochistn) March 7, 2020
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کا نشانہ لیویز کے رسالدار میجر نصیب اللہ تھے جو اپنی کار میں گارڈ کے ساتھ سفر کررہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ 17 فروری کو کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔