راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے کباڑی بازار میں موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس پی پوٹھوہار سید علی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کو طلب کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1238166988872171522?s=19
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں اب تک 7 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں نعیم، اشرف، عاطف، سجاد، نوید مدبر وغیرہ شامل ہیں جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کریکر ایکسپلوژن تھا جس میں پیلٹس کا استعمال کیا گیا ہے، تمام سائنٹیفک ذرائع کو استعمال میں لا کر معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔