خیبر پختونخوا: بنوں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ضلع کو دہشت گردی کے بڑے منصوبے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ پولیس نے لنک روڈ سے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، موٹر سائیکل میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد اور پرائما کارڈ نصب کیے گئے تھے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے اور تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں