دمشق (ڈیلی اردو) شام میں دس سال سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 84 ہزار افراد جاں بحق اور ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم شامی مبصرین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 22 ہزار بچوں اور 13 ہزار خواتین سمیت ایک لاکھ 16 ہزار شہری جان سے جا چکے ہیں۔
خانہ جنگی میں ایک لاکھ 29 ہزار 476 شامی و اتحادی فوجی، 57 ہزار باغی اور 13 ہزار سے زائد کرد جنگجو مارے گئے، خانہ جنگی نے شام کی معیشت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے شام کی خانہ جنگی کو جنگ عظیم دوم کے بعد سے انسانوں کا پیدا کردہ دنیا کا بدترین تنازع قرار دیا ہے۔