شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی واجد علی شہید

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوجوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی واجد علی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے شاہکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارت نے بھاری توپ خانہ اور ہتھیاروں کا استعمال کیا جن بھارتی مورچوں سے فائر آرہا تھا ان کے خلاف پاک فوج کی طرف سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔

اس جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔ شہید واجد علی کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں