اورکزئی: ماموزئی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے ماموزئی میں ایک چوکی پر چند نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اورکزئی کے علاقے ماموزئی ارغنجو میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اختر جانان اور یحیی شہید ہوگئے۔

حملے کے بعد ڈی سی واصل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ اپر اورکزئی ماموزئی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں نے کیا ہے، دہشت گردوں کے ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ڈی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ ماموزئی حملے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے دم لیں گے۔

دونوں شہید پولیس اہلکارخروں کی اجتماعی نماز جنازہ آج اورکزئی ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں