اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آر سی روڈ پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی ٹیم آر سی روڈ کے قریب زیرو پوائنٹ میں معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ دھماکہ کے نتیجہ میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد پہلے سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکے سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔