ڈیرہ اسماعیل خان میں رحمان اعجاز وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکہ

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر کار کے قریب دھماکا ہوا ہے اور کار میں سوار اے ون وزیر ستان فلنگ سٹیشن کا مالک رحمان اعجاز وزیر بال بال بچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر چوکی اللہ داد کے قریب سڑک کے کنارے موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی کار میں سوار اے ون وزیرستان فلنگ سٹیشن کا مالک رحمان اعجاز وزیر خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا اور کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ سڑک کے کنارے سی ڈی 70 موٹرسائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کرکے واقعہ کی مذید چھان بین شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں