بنوں: جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، طالبان کمانڈر قاری عمران ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی نواحی گاؤں زندی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے تھانہ جانی خیل کے قریب گاؤں زندی خیل میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر مارا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کمانڈر قاری عمران کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک کمانڈر کا تعلق کالعدم تنظیم کے صدر حیات گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں