اسلام آباد (ش ح ط) بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ (تربت) میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ میجر سمیت چار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں پاک ایران بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاک ایران سرحد پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے باڑ لگانے کا جائزہ لے رہے تھے، فائرنگ سے ایف سی کے تین اہلکار شہید جبکہ میجر مشتاق سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا جبکہ میتوں اور زخمیوں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔
#FLASH, at least Two FC soliders were martyred, while four among an #officer suffered injuries in a gun attack in #Pak_Iran bordering town #Mand district Turbat #Balochistan
— ???????? (@Info_Balochistn) March 26, 2020
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بدھ کی شام ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
سرحدی علاقے ردیگ نکو کنڈگ کے مقام پر فوج کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب ایک فوجی آفیسر سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا جائزہ لیکر واپس آرہا تھا۔ حملے میں پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے، جبکہ میجر مشتاق سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہوئے.