پاکستان کی سعودی عرب پر بیلسٹک حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے سعودی عرب کے ریاض اور جزان شہروں پر بیلسٹک حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دوست ملک سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی پر حملے کی کوشش قابل مذمت ہے اور پاکستان سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے کیلئے سعودی دفاعی دستوں کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں