سوڈان میں 150 پاکستانی تبلیغی پھنس گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے تبلیغ کے لیے سوڈان جانے والے 150 افراد وہیں پھنس کر رہ گئے ہیں، کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں، حکومت واپس پاکستان لانے کا انتظام کرے۔

سوڈان کے شہر خرطوم میں پھنسے تبلیغی جماعت کے ارکان کا تعلق کراچی، فیصل آباد، مری اور دیگر علاقوں سے ہے۔

ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں 17 مارچ کو واپس آنا تھا لیکن پروازیں بند ہونے کی وجہ سے پھنس کررہ گئے ہیں۔ حکومت ہمیں واپس پاکستان لانے کے انتظامات کرے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں