شمالی وزیرستان: سابق ایم این اے تزیر خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سابق ممبر قومی اسمبلی محمد نزیر وزیر کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی مگر وہ بال بال بچ گئے۔ محمد نزیر تحصیل شیواہ کے علاقے دروزندہ سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم وہ بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی پر آٹھ سے زائد گولیاں لگیں۔

ذرائع کے مطابق محمد نذیر اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چک اپ کیلئے گیا تھا، واپسی پر پہلے سے تاک میں بیھٹے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کھول دی۔ ملزمان رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں