یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کررونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4,347 ہوگئی ہے جب کہ 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 88 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی محکمہ صحت کے مطابق 134 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
قابض حکومت کررونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام مقبوضہ شہروں میں لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔ حکومت کی طرف سے اسرائیلیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 405 افراد کررونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 4,347 سو تک جا پہنچی ہے۔