نیو یارک (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی بحری بیڑے، روزویلٹ کے کپتان بریٹ کوزئیر کو اس شکایت پر امریکی بحریہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
کپتان کوزئیر کی جانب سے ان کے حکام بالا کو ایک خط لکھا گیا تھا کہ میں کہا گیا تھا کہ امریکی دستے حالت جنگ میں نہیں ہیں انھیں مرنے سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔
لیکن امریکی بحریہ میں قائم مقام سیکریٹری تھامس موڈلے نے کپتان بریٹ کے اس بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ انھوں نے انتہائی غلط اندازہ لگایا ہے۔
انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کپتان بریٹ کوزئیر کو اس حوالے سے لکھا گیا خط میڈیا میں لیک کرنے کے الزام میں نوکری سے ہٹایا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے نیوی ان کے سوالات کے جواب نہیں دے رہی۔
پینٹاگون کے مطابق اب تک محکمۂ دفاع کے 1400 ملازمین اور کانٹریکٹرز وغیرہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 771 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
تاہم تھامس موڈلی کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ میں روزویلٹ وہ واحد بیڑا ہے جس کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 93 مزید بیڑے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں جو اس وبا سے محفوظ ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق روزویلٹ نامی بحری بیڑہ امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے گوام کے قریب موجود ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق بیڑے پر 4800 افراد کا عملہ تعینات تھا۔
بیڑے سے اب تک ایک ہزار اہلکاروں کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے 93 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ جہاز کے کورونا وائرس سے غیر متاثرہ 4000 افراد پر مشتمل عملہ گوام میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
جمعرات کو امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 1169 تھی جو کہ کسی بھی ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 6000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں 244000 سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں۔
امریکہ کا شہر نیو یارک 1500 سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ سب سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد جہاں دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1100 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں کو ایک دن میں اب تک ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔