سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں مزید پانچ نوجوان کو شہید کردیا ہے جس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ جبکہ کشمیری مجاہدین کی فائرنگ سے تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔
اس دوران قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت صدام ملک، اعجاز احمد، شاہد صدیق ملک اور وقار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ادھر شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
While #Caronawarriors are fighting #Covid19,Police Army and CAPF are also fighting the terror virus from Pakistan .
In last 24 hours our our Troops on Kupwara border in North Kashmir and in Kulgam district in South Kashmir neutralized 9 terrorists.— J&K Police (@JmuKmrPolice) April 5, 2020
مقامی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جارحیت پسند فوج نے فائرنگ کر کے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جبکہ شہدا کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ کشمیری مجاہدین کی فائرنگ سے تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب سرینگر میں بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسندوں کا ایک بڑا گروہ کنٹرول لائن کو عبور کرکے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر سے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں داخل ہوا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن عبور کرکے بھارتی سر زمین میں داخل ہوتے ہی فوجی اہلکاروں نے انہیں ہتھیار ڈال کر خود کو ان کے سپرد کرنے کے لیے کہا تاہم اسی دوران جھڑپ شروع ہوئی۔
آخری رپورٹس آنے تک بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور سرچ آپریشن جاری تھا۔