میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ بھجوایا گیا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میڈیکل سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کوئٹہ بھجوایا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت ضروری سامان اور آلات کیلئے کوشاں ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ میڈیکل سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جا رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کر رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں