کراچی (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس سے بچاؤ کے لیے چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طبی آلات کی شکل میں امدادی سامان لے کر چین کا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے، طبی امدادی سامان سرجیکل ماسک، گلوز ادویات اور دیگر طبی سازو سامان چین کے کنمنگ ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔
سول ایوی ایشن ذرائع وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
ایک ماہ کے دوران چین سے کئی کارگو فلائٹ امدادی سامان اور پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان پہنچا چکی ہیں۔