دہلی (ویب ڈیسک) انتہا پسند بھارت میں کورونا وائرس کے باوجود متعصبانہ اور وحشیانہ سوچ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مسلمان نوجوان کو ہجوم نے تشدد کر کے قتل کردیا۔ انتہا پسندوں نے الزام لگایا کہ وہ کورونا بیماری پھیلا رہا تھا۔
یہ واقعہ بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے باوانا میں پیش آیا۔ جہاں تبلیغی جماعت سے آنے والے 22 سالہ نوجوان محبوب علی جو گھر میں قرنطینہ میں تھا۔ اسے مکان سے نکال کر انتہا پسند بھارتی ہندوؤں نے بیچ چوراہے پر لا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ محبوب علی پر انتہا پسندوں نے الزام لگایا کہ وہ کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔ بھارتی مسلمان چیخ چیخ کر یہ دہائی دیتا رہا کہ اس نے ٹیسٹ کروایا ہے لیکن وہ منفی آیا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گرد بھارتی انتہا پسندوں نے لاٹھیاں اور اینٹیں مار مار کر اس کو شہید کر دیا۔