نیو یارک (ڈیلی اردو) پوری دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ امریکا کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 19 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 29 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 19 ہزار 779 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 4 لاکھ 53 ہزار 15 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکا میں کم سے کم نصف ملین لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، چین، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔
اسپین میں ایک لاکھ 58 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 47 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 25 ہزار اور جرمنی میں ایک لاکھ 22 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
روس اس فہرست میں 17 ویں نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 11 ہزار 917 ہے۔