اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین اور مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کو سراہا۔
1) وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات۔
وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا۔
کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے: وزیرِ اعظم #PMImranKhan pic.twitter.com/Lb4ZsShu8P
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 16, 2020
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے جمعرات کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے، بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کوایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا