ابوجا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افریقی ملک نائجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کرانے کے دوران 18 افراد کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک کی انسانی حقوق کے ادارے نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں سے بھی زیادہ ہے۔
#UPDATE Nigerian security agents have killed 18 people in their enforcement of measures to curb #coronavirus, a figure higher than the documented toll inflicted by the disease, the country's human rights body saidhttps://t.co/nTVXP8HxoI
— AFP News Agency (@AFP) April 16, 2020
افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاگوس اور دارالحکومت ابوجا میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ دیگر خطوں میں بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نائجیریا میں کورونا وائرس سے اب تک 407 افراد متاثر اور 12 ہلاک ہوئے ہیں۔لاک ڈاون اور پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے پولیس اور آرمی سمیت سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں جس کے باعث ملک کی چند ریاستوں میں خونریز تصادم اور جھڑپیں بھی سامنے آئیں۔
ملک میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن کا کہنا تھا کہ اسے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور 36 ریاستوں میں سے 24 میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی 105 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ ان شکایات میں سے ماورائے عدالت قتل کے 8 دستاویزی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔
Some police forces seem to be taking the pandemic as a cheap excuse for brutality: "security forces enforcing the lockdown in parts of Nigeria have killed more people than coronavirus itself," according to a local rights group. https://t.co/b10vcSP6Ck pic.twitter.com/jHjBulCgBv
— Kenneth Roth (@KenRoth) April 17, 2020
بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اموات ہوئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے دوران ماورائے عدالت 18 افراد کو ہلاک کیا۔
کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں پر طاقت کا بے جا اور نامناسب استعمال، اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور ملکی و غیر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے۔
During this Lockdown period, the Security Agents in Nigeria has killed innocent #Biafrans more than Corona Virus. It's very Pathetic. @realDonaldTrump dismantle Nigeria now & save humanity@MaziNnamdiKanu @MBuhari@realDonaldTrump @realFFK
@Biafralandtwt_1 @POTUS @Europarl_EN @UN pic.twitter.com/Vl7tqvCYfs— ????IPOB ABIA SOUTH SENATORIAL???? (@MaziAsochukwu) April 16, 2020
نائجیریا کی قومی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے الزامات کی نوعیت عمومی ہے، اسے چاہیے تھا کہ پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد خصوصی طور پر واضح کرتا۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کو چاہیے تھا کہ وہ پولیس کے ہاتھوں ہلاک افراد کی تفصیلات بتاتا جس سے ہمیں مناسب اقدامات کرنے میں مدد ملتی۔