افغانستان: لغمان میں طالبان نے 20 حکومتی اہلکاروں کو رہا کردیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان نے 20 حکومتی اہلکار رہا کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ لغمان میں طالبان نے یرغمال بنائے گئے حکومتی اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

رہا کئے جانے والوں میں کچھ فوجی بھی شامل ہیں۔ تاہم لغمان کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہا کئے گئے افراد کی شناخت مشکوک ہے اور اس بارے میں بھی کچھ واضح نہیں ہو سکا کہ ان افراد کا تعلق حکومت سے ہے۔ اس سے پہلے بھی طالبان نے قندہار میں 20 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں