کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی (طلعت عباس شاہ) کراچی پولیس نے گلستان جوہر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو، سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے ہیں جن میں محمد عمر ، محمد بلال ، محمد وسیم اور محمد عامر شامل ہیں، ان کے قبضے سے 10 ڈیٹونیٹر، ریموٹ اور ریسیور برائے آئی ڈی، بونا کارڈ، 3 ہینڈ گرینڈ اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔

عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں ملزمان کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، انہوں نے سٹی کورٹ، پولیس ٹریننگ سینٹر ،پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی، اور افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں