پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 اموات، تعداد 190 تک پہنچ گئی، 9130 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس سے پیر کو مزید 22 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 190 ہوگئی جب کہ 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 190 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں 74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 3، 3 افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

جبکہ مختلف شہروں میں 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی۔

آج ملک میں مزید 820 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے  سندھ میں 230، پنجاب میں 390، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 33، گلگت بلتستان میں 18 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔ 

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں