چارسدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے قریب سرکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جب کہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جبکہ اسی اثنا یاسر نامی ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگیا ہے۔