عراق: کرکوک میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر داعش کا خودکش حملہ، 4 افراد زخمی

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے شہر کرکوک میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا۔

کردستان ٹی وی کے مطابق کرکوک میں قائم ڈائریکٹوریٹ آف کاؤنٹر ٹیرر ازم اینڈ انٹیلی جنس کے دفتر میں 2 حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ خیال رہے کہ 2013 میں بھی دہشت گردوں نے اسی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں