18

کوئی نہیں روک سکتا، میزائل پروگرام اور فوجی طاقت بڑھاتے رہیں گے: حسن روحانی

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی تقاریب میں قومی امنگوں، نظریات قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد کے پیغامات نمایاں ہیں۔

مرکزی تقریب تہران کے آزادی ٹاور میں ہوئی اور صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے کہا کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ میزائل پروگرام جاری رہے گا۔ فوجی طاقت بڑھاتے رہیں گے۔ دشمنوں سے اس کی اجازت درکار نہیں ہے۔

ایران بھر میں انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پیش گوئی کی ہے کہ پولینڈ میں مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کامیاب نہیں ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وارسا میں یہ کانفرنس رواں ماہ کی تیرہ اور چودہ تاریخ کو امریکی اور پولستانی انتظام میں منعقد ہو رہی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کی تمام ممکنہ کوشش ہے کہ وہ ایران مخالف قوتوں کو جمع کرے، مگر وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکومت یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ یہ کانفرنس اصل میں ایران مخالف ایجنڈے کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکا الزام عائد کرتا ہے کہ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں