مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے اپریل کے مہینے میں 33 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے اپریل کے مہینے میں 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق اپریل میں بھارتی فوج نے شوپیاں، اسلام آباد اور سری نگر سمیت متعدد اضلاع میں جعلی آپریشن کیا۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کی پامالی کی مزاحمت کرنے والے 33 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ شہداء میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

قابض فوج نے کئی مکانات بھی دھماکے سے اڑا دیئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ میں 152 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں