پاراچنار: شورکی مسجد دھماکے کا زخمی موذن چل بسا

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے شورکی کی شیعہ مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا زخمی چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے شورکی کی مسجد و امام بارگاہ دھماکے میں زخمی ہونے والا موذن امان اللہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زخمی موذن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں زیر علاج تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل شورکی مسجد میں نماز فجر کے وقت اس وقت دھماکہ ہوا تھا جس وقت موذن اذان دے رہا تھا۔ دھماکے سے امام بارگاہ مکمل طور پر منہدم (شہید) ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں