امریکا: کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے چینی پروفیسر بنگ لو کو قتل کردیا گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس پر تحقیق کی جا رہی ہے، تاہم اسی دوران امریکا سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے، امریکا کی پٹس برگ یونیورسٹی میں کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک چینی پروفیسر ڈاکٹر بنگ لو کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تحقیق میں انتہائی اہم نتائج کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے گئے اور ان سر اور گلے میں گولیوں کے نشانات پائے گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر لو کے گھر کے قریب ایک کار میں ایک اور شخص مردہ حالت میں ملا ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پروفیسر لو کو ان کے گھر میں قتل کرنے کے بعد اپنی کار میں خودکشی کرلی۔

پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے سے کو جانتے تھے مگر اس بات کے شواہد موجود نہیں ہے کہ پروفیسر لو کو چینی شہری ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

پٹس برگ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں میں پروفیسر لو کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پروفیسر لوئی کے یونیورسٹی میں موجود ساتھیوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر لو کورونا وائرس سارس کووڈ 2 کے حوالے سے انتہائی اہم تحقیق کر رہے تھے اور وہ اس بارے میں بہت ہی اہم نتائج کے قریب پہنچ چکے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں