بلوچستان: سبی میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے سبی میں واقع تین تالاب پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی حامد اور کانسٹیبل مینگل زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے اعلی حکام اور انتظامیہ ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی حامد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، سبی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں