یمن: اہم حوثی کمانڈر محمد عبدالکریم الحمران کو لڑائی کے دوران قتل کردیا گیا

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی باغیوں کے اہم کمانڈر محمد عبدالکریم الحمران کو ملک کے مغربی علاقے میں لڑائی کے دوران قتل کر دیا گیا۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق حوثی کمانڈر محمد عبدالکریم کو یمن کے شہر سروہ میں نشانہ بنایا گیا تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یونیسکو میں یمن کے مستقل مندوب محمد جمعے نے عبدالکریم الحمران کے قتل کی تصدیق ٹوئٹر پر کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی کمانڈر حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپ کرتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

یمن کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عبدالکریم الحمران کی تدفین دارالحکومت صنعاء میں کی گئی۔

عبدالکریم الحمران یمن کے وسطی علاقے کے دو صوبوں میں حوثیوں کے کمانڈر تھے اور اس برس حوثی باغیوں کا یہ سب سے اہم جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

حوثی ایک ماہ سے معارب شہر پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں اور حوثی فوج کے ترجمان نے 30 اپریل کو دعویٰ کیا تھا کہ معارب شہر کے علاوہ اطراف کے تمام علاقوں اور فوجی اڈوں پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں