بغداد (ڈیلی اردو) عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
دفترِ داخلہ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک کے علاقے کوہسار ہمرین کے گاؤں جوار میں آپریشن کرتے ہوئے داعش کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
دفتر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اور پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ صلاحدین شہر سے منسلک الاحمیدہ، الا آواشیرہ اور ابو رقبے علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر توپ کے گولے برسائے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اس کارروائی میں بھی دہشت گردوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔