بہاولنگر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے دو دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں نادر شاہ پھاٹک کے قریب کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد عمر فاروق اور اکرم کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سے ہے، دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں