کوئٹہ: شیعہ ٹارگٹ کنلگ میں ملوث لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کوئٹہ کی کارروائی، اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی حکام نے شہر کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم دہشت گرد نقیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم 2013 اور 2014 میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں بشمول بروری روڈ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ اس حوالے سے باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کچھ عرصہ قبل ہی ہمسایہ ملک افغانستان سے کوئٹہ آیا تھا جسے گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان نے دہشت گرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی تھی، جبکہ اس سے بیشتر بھی سی ٹی ڈی متعدد اہم دہشت گردوں جن کے سروں کی لاکھوں روپے قیمت مقرر کی گئی تھی کو گرفتار کرچکی ہے مگر تاحال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم سی ٹی ڈی کو ادا نہیں کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں