سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ کشمیری نوجوان کو سرینگر کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز ضلع ، کلگام، شوپیاں، ڈودا، راجوڑی، کشواڑ، پونچھ، سوپور، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں مجاہدین کے خلاف سرچ آپریشن اور گھرگھر تلاشی کر رہی ہے۔