کوئٹہ میں کورونا وائرس سے ڈی ایس پی پولیس چوہدری مشتاق ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) انوسٹی گیشن سریاب
ڈی ایس پی چوہدری مشتاق (ایس پی انوسٹی گیشن سریاب) کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے وہ کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جبکہ اسکے علاوہ 50 سالہ اور 60 سالہ کورونا وائرس کے دو مریض بھی فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

بلوچستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 97 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2158 ہوگئی۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہے جب کہ 256 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے۔ منگل کی رات تک ملک میں وائرس پازیٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 339 سے بڑھ چکی تھی اور ہلاکتیں 761 تک پہنچ گئی تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں