کورونا وائرس: یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 150 ملین یورو امداد کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے پاکستان کے لیے 150 ملین یورو کی امداد کا اعلان ہے کیا ہے جبکہ جاپان نے بھی پاکستان کے لیے 4 ملین ڈالر کی امداد جاری کردی ہے۔اس بات کا اعلان جمعرات کو یورپی یونین کی سفیر ایندرولا کمینارا نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران کیا جہاں اس موقع پر نیدرلینڈز اور جمہوریہ چیک کے سفیر بھی موجود تھے۔

وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے یورپین یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی۔انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس امدادی رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی۔دوسری جانب جاپان نے اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے 4 ملین ڈالر کی امداد کی پانچویں قسط جاری کرنے اعلان کیا ہے۔

اس امدادی رقم سے قبل بھی جاپانی حکومت یونیسیف، اقوام متحدہ کمیشن رائے مہاجرین سمیت دیگر امدادی پروگراموں کی مدد میں پاکستان کو 34 لاکھ 10ہزار ڈالر کی امداد جاری کرچکا ہے۔اس نئی امداد کے تحت اقوام متحدہ آفس فار پراجیکٹ حکومت پاکستان کو سروسز تکنیکی معاونت، آلات اور سامان فراہم کرے گا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حکومت کی درکواست کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے امداد کی جا سکے۔

اس امداد سے پاکستان کو کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ٹریکنگ اور ان کے علاج میں مدد ملے گی تاکہ مقامی سطح پر وائرس کا پھیلا روکنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔اس کے ساتھ ساتھ جاپانی حکومت کے اس پیکج سے پاکستان میں وبا کے عروج کے دوران صحت کی سروسز بہتر بنانے اور اس کے سماجی و معاشی اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔جاپانی سفیر متسودا کونی نوری نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت کی امداد سے پاکستان کو کورونا وائرس کو شکست دینے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری سے مزید مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کیا۔متسودا کونی نوری نے کہا کہ جاپانی حکومت پاکستان سے پرانی دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناصرف کورونا وائرس بلکہ پاکستان اور جاپان کے سماجی و معاشی تعاون سمیت دیگر امور پر بھی حکومت پاکستان کی مدد کرتی رہے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں