اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 90 ہزار 959 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ سے زائد ہو گئیں۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 300,074 ہوچکی ہیں۔
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 84 ہزار 985 ہو گئیں۔
اسپین میں کورونا سے اموات 27 ہزار 331 ہو چکی ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 31 ہزار 368 ہو چکی ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 688 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 692 ہوگئی۔
فرانس میں کورونا سے کل ہلاکتیں 27 ہزار 777 ہو گئی ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 555 ہو گئی۔
بیلجیئم میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 903 رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا کے 16 لاکھ 90 ہزار 702 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 802 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 37160 تک جاپہنچی ہے۔