راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت فوج نے نکیال سیکٹر پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Indian Army troops initiated unprovoked CFV using mortars/ automatics in Nikial Sector along #LOC targeting civ population. Due to indiscriminate fire in Khanni & Ooli villages, 3 innocent civilians received critical injuries. All injured evacuated & being provided medical care.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 20, 2020
خیال رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ دنوں بھی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا تھا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رتہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی خودکار ہتھیاروں کی فائرنگ سے گاؤں ججوٹ میں معصوم شہری شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شہری کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔