Embed HTML not available.

خیبر پختونخوا: باجوڑ میں دھماکا، ایک بھائی ہلاک، دوسرا شدید زخمی

خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں ایک بھائی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ تحصیل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ ہلال خیل میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھائی ذاکر اللہ موقع پر پی ہلاک جبکہ اس کا بھائی سعیداللہ شدید زخمی ہو گیا۔

ذاکر اللہ کی میت کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کل رات تحصیل ناواگئی ہی کے علاقے چہارمنگ شریف خانہ میں نامعلوم افراد نے عبدالوہاب نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں