بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر احسان اللہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے نمائندہ ڈیلی اردو کو آمدہ اطلاعات کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن پاک ایران سرحدی علاقوں مند اور بلیدہ میں کیا گیا جسکے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، ریموٹ کنٹرول بم بھی قبضے میں لے لئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کئی ماہ سے مذکورہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملے جاری ہیں جسکے نتیجے میں افسران سمیت کئی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز مذکورہ پے در پے واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ خفیہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے باوثوق ذرائع نے اس حوالے سے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ علاقے میں تاحال ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

دریں اثناء اس حوالے سے تاحال کسی گروپ نے ہلاک دہشت گردوں کی اپنی تنظیم سے منسلک ہونے کی تصدیق و تردید نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں