بلوچستان: چیف جسٹس جمال خان مندوخیل بھی کورونا کا شکار ہوگئے

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور ان کے اہلخانہ کے کئی افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمال خان مندوخیل نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

عدالتی حکام کے مطابق دیگر ججز کے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں