راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن کے لئے کام جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان اپنی بہادر امن فورسز کی قربانیوں کے جذبےکی یاد مناتا ہے۔
Pakistan commemorates ‘Spirit of Sacrifice’ of our valiant Peacekeepers, who continue to serve humanity in challenging & restive regions of the World. “Sense of Purpose and Commitment of Pakistan towards global peace under UN Charter remains unflinching” COAS.#UNPeacekeepersDay pic.twitter.com/qz1LiDXVUo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2020
آرمی چیف نے پیغام میں کہا کہ امن کے پیامبر دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، پاکستان بھی یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، رواں برس اس دن کا موضوع وومن پیس کیپنگ رکھا گیا ہے۔
پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی، جب کہ امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا، 60 سال میں پاکستان 26 ممالک میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔
دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی خدمات بلاشبہ ناقابل تسخیر ہیں جس کا اعتراف اقوام متحدہ کی جانب سے کئی بار کیا گیا ہے۔ اپنے گھر بار چھوڑ کر پاک فوج کے دستے ہزاروں میل دور دوسرے ملکوں میں امن کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Major Sobia Shaheen frm Pakistan???????? is a Logistic Staff Officer @ #UNMISS: “COVID-19 has resulted in a challenging operational environment 4 #UNMISS but we work 24/7 to ensure our important work in support #SouthSudan continues. #WomenInPeacekeeping #A4P #SSOT #PKDay pic.twitter.com/OgoIFyNUIy
— UNMISS (@unmissmedia) May 29, 2020
پاک فوج کی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے افسران اور متعدد جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔