19

ڈیرہ اسماعیل خان: حوا کی بیٹی کو برہنہ کر کے کھیتوں میں پھرائی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں تھانہ درابن کی حدود علاقہ نیو گرہ خان میں پرانی دشمنی کی بناء پر بااثر افراد خاتون کو ننگا کر کے درڑاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل درابن کلاں میں تھانہ درابن کی حدود علاقہ نیو گرہ خان میں پرانی دشمنی کی بناء پر رستم اور سلیم نامی بااثر افراد نے عمر نامی شخص کی جواں سالہ بیوی کو اسلحہ کے زور پر ننگا کرکے کھیتوں میں دوڑاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق عمر کی بیوی دیگر 2 خواتین کے ہمراہ جارہی تھی کہ رستم اور سلیم نامی بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر اس کے تمام کپڑے اتروائے اور قریبی کھیتوں میں دوڑاتے رہے۔ اس دوران دیگر 2 خواتین ملزمان کو اللہ و رسول کے واسطے دیتے رہے مینت سماجت کرتے رہے کہ ایسا کام مت کرو مگر ملزمان نے ایک نہ سنی اور برہنہ خاتون کو کھیتوں میں کافی دور تک دوڑاتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرنامی شخص جو کہ نائی ہے اُن کی رستم اور سلیم کے ساتھ 8 سال پہلے گھریلوں جھگڑا ہوا تھا اور بعد میں جرگے کی وجہ سے دشمنی ختم ہوگئی تھی اور دونوں خاندان کے تعلق اچھے ہو گئے تھے۔ مگر 8 سال بعد اچانک رستم اور سلیم نے عمر نائی کی بیوی کو برہنہ کرکے کھیتوں میں دوڑایا۔

ذرائع کے مطابق عمر انتہائی غریب ہے اس نے تھانہ درابن میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کروائی جس پر ایس ایچ او درابن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان رستم اور سلیم کو گرفتار کرلیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں